ابنا: ایران کے وزیر پٹرولیم نے کہا ہے کہ دنیا کی تیل کی معتبر کمپنیاں ایران میں سرگرم عمل ہونا چاہتی ہیں۔ ایران کے وزیر پٹرولیم "بیژن نامدار زنگنہ" نے چوالیسویں ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت سے واپسی پر، اس اجلاس میں ایرانی وفد کی شرکت کو مثبت بتاتے ہوئے کہا کہ تیل کی معتبر کمپنیوں نے ایران میں کام کے لئے اپنی آمادگي کا اعلان کیا ہے۔ جناب زنگنہ نے ڈيووس اجلاس میں دنیا میں تیل کی بڑی کمپنیوں کے سربراہوں کی شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے تیل کی صنعت میں شرکت کے لئے تیل کی کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور آئندہ ایک مہینے میں نئے معاہدوں کی ابتدائی تجاویز تیار کرلی جائیں گي اور پھر تہران میں مبصرین کی موجودگي میں تعاون کے نئے طریقے پیش کئے جائیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
24 جنوری 2014 - 20:30
News ID: 499937
ایران کے وزیر پٹرولیم نے کہا ہے کہ دنیا کی تیل کی معتبر کمپنیاں ایران میں سرگرم عمل ہونا چاہتی ہیں۔